لاہور بورڈ کیساتھ 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

05-25-2024

(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع کردی۔

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور بورڈ سے منسلک ایکسٹینشن کیلئے درخواست گزار پرائیویٹ سکولز و کالجز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین لاہور نے بورڈ انتظامیہ کے درخواست گزار اداروں کے وزٹس، ویڈیوز اور کاغذات کا جائزہ لیا اور کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد 54 نجی اداروں کے الحاق کی توسیع کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ لاہور بورڈ الحاق کمیٹی، رولز کے مطابق تدریسی سہولیات کا ریئل ٹائم ویڈیو اور تحریری ریکارڈ اپ ڈیٹ کرے۔ لاہور بورڈ سے رجسٹریشن کیلئے طلباء و طالبات کیلئے تعلیمی و تدریسی سٹینڈرڈز کا پورا ہونا لازم ہے۔  چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے مزید کہا کہ رولز پرعملدرآمد کا مقصد منسلک ہونے والے نجی اداروں کے سٹوڈنٹس کیلئے سٹینڈرڈ تدریسی ماحول کا تحفظ ہے۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ بشریٰ بی بی، رجسٹریشن و پورٹل انچارجز نے شرکت کی۔