عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

05-25-2024

(ویب ڈیسک) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول 4 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔