بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کا 30 مئی سے آغاز

05-25-2024

(لاہور نیوز) بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ 30 مئی تا یکم جون کے پی ٹی فٹبال سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور میزبان سندھ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کا قومی ٹیم کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان ویمنز ٹیم ایشین یونیورسٹیز ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، چیمپئن شپ تائیوان میں اکتوبر میں کھیلی جائے گی۔