ماہرہ خان کی گلوکار اذان سمیع کے ساتھ رومانوی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

05-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان اورمعروف گلوکار اذان سمیع کی رومانوی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

رپورٹ کےمطابق 22 مئی کو اذان سمیع نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اُن کے سال 2021 میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے ’تو‘ کی ‘بی ٹی ایس’ ویڈیو جاری کی، جوکہ گانے کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی۔ ویڈیو میں ماہرہ خان اور اذان سمیع اپنے رومانوی گانے ‘تو’ کے لیے ڈانس ریہرسلز کررہے ہیں، یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دونوں فنکاروں پر کڑی تنقید کی جبکہ کچھ مداحوں نے ماہرہ خان اور اذان سمیع کا دفاع بھی کیا۔ ماہرہ خان نے اس ویڈیو کے علاوہ اذان سمیع کے ہمراہ اپنی چند تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں اور گلوکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔اداکارہ نے اذان سمیع کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم اپنے گانوں میں وہ سب بیان کردیتے ہیں جو میں کبھی اپنے بارے میں بیان نہیں کرسکی۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان اور اذان سمیع گانا ‘تو’ سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دونوں فنکاروں نے فلم ’سپر اسٹار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس فلم کا اسکرین پلے اذان سمیع نے لکھا تھا اور میوزک بھی کمپوز کیا تھا۔