حکومت 10ماہ میں 17 ارب 61 کروڑ 91 لاکھ ڈالر فنانسنگ کے ہدف میں ناکام
05-24-2024
(لاہورنیوز) حکومت کے لیے 10 ماہ میں 17 ارب 61 کروڑ 91 لاکھ ڈالر فنانسنگ کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوگیا۔
اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو جولائی سے اپریل صرف 7 ارب 14 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہو سکے،کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت جولائی سے اپریل 2 ارب 86 کروڑ ، عالمی بینک گروپ سے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر ملے، اے ڈی بی سے 70 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موصول ہو سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 20 کروڑ ڈالر جولائی سے اپریل کے دوران ملے، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ ہوئی، باہمی معاہدوں کے تحت جولائی سے اپریل 87 کروڑ 77 لاکھ ڈالر مل سکے۔ اعداد وشمار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت کی مد میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد ملے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے اجرا سے 88 کروڑ 94 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال 1.5 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز کا اجراء تاحال نہ ہو سکا۔