چین پاکستان کی ترقی میں سچے دوست کا کردار ادا کر رہا ہے، ملک محمد احمد خان

05-24-2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ایک سچے اور مخلص دوست کا کردار ادا کر رہا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں اور پارلیمانی وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے لئے سود مند ثابت ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ چینی قونصل جنرل نے کہا تعلیم، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے۔