پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
05-24-2024
(ویب ڈیسک) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے ،تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔