سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

05-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 76 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔