باٹا پور: منشیات لے جانے والا ایک اور ڈرون گر گیا

05-24-2024

(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقے میں منشیات لے جانے والا ایک اور ڈرون گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر کے قریب ایک اور ڈرون منشیات سمیت گر گیا۔ پولیس نے گرنے والا ڈرون اور منشیات کا پیکٹ تحویل میں لے لیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل بھی سرحدی علاقے میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں، کئی ملزمان ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔