وحدت کالونی: معمولی جھگڑے پر ایک شخص قتل ہو گیا
05-24-2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ وحدت کالونی میں کلفٹن گھاٹی پر معمولی جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جھگڑا نشے کے عادی دو افراد کے درمیان ہوا۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ایک نشئی نے دوسرے نشئی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت 50 سالہ تنویر کے نام سے ہوئی ہے ۔