سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

05-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 702 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔