آگ برساتا سورج، لو کے تھپیڑے، ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج

05-24-2024

(لاہور نیوز) آگ برساتا سورج، لو کے تھپیڑے، ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موہنجو دڑو میں پارہ51 ، دادو میں50 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 44، ملتان میں47 سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئےعوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں، زیادہ مقدار میں پانی پئیں ،شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر ہر گز نہ نکلیں۔