انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنا ساؤنڈ ٹریک جاری کردیا

05-24-2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنا ساؤنڈ ٹریک جاری کردیا۔

ساؤنڈ ٹریک کو آئی سی سی کا اینتھم قرار دیا گیا ہے جو آئی سی سی ایونٹس کے ہر میچ میں بجایا جائے گا۔ آئی سی سی کا ساؤنڈ ٹریک ایوارڈ یافتہ کمپوزر لورن بالف نے تیار کیا، نیا ساؤنڈ ٹریک پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں بجایا جائے گا۔