ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے سے روک دیا گیا

05-24-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کے حکم نامے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے کو توہین عدالت سمجھا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹر فیصل واوڈا اور ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان نے پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے کر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز جاری کیا تھا۔