وسیم اکرم پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر برس پڑے

05-23-2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر پاکستان کیخلاف سیریز کو ترجیع دینے والے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے لیگ ادھوری چھوڑ جانے والے کرکٹر کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہیں کاٹنا مسئلے کا حل نہیں، فرنچائزز کوشش کرتی ہیں کہ پلیئرز پورے سیزن کیلئے دستیاب ہوں لیکن بین الاقوامی میچز کی وجہ سے کھلاڑی لیگ چھوڑ کر چلے گئے جو درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال نہ صرف شائقین بلکہ مالکان سمیت کسی بھی لیگ اور ٹیم کیلئے مایوس کن ہوتی ہے، میں عرفان پٹھان کی بات سے متفق ہوں کہ یا تو پورے ٹورنامنٹ کے لیے آئیں ورنہ گریز کریں۔