روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
05-23-2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔