ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کے اعلان کا معاملہ، سلیکشن کمیٹی نے مزید ایک روز مانگ لیا
05-23-2024
(لاہورنیوز) پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کے اعلان میں مزید ایک روز مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے فائنل کھلاڑیوں کا اعلان آج کرنا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا، قومی ٹیم میں 15 کھلاڑیوں کے علاوہ تین ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کو سکواڈ بھیجنے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس نے ابھی ٹیم کا حتمی اعلان نہیں کیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں ان ایکشن ہونگی، 19 کرکٹ بورڈز نے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔