ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 623 میگاواٹ تک پہنچ گیا
05-23-2024
(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 623 میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی طلب 25 ہزار 800 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19 ہزار 177 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 650 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے197، بگاس سے 138 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا، لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔