پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے معاملے پر وزیر داخلہ کا نوٹس
05-23-2024
(لاہور نیوز) پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے معاملے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے حوالے سے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔