غیر رسمی سکولوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

05-23-2024

(ویب ڈیسک) غیر رسمی سکولوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔

محکمہ غیر رسمی تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق چھٹیوں کا آغاز 27 مئی سے ہوگا ، چھٹیاں 15 جون تک جاری رہیں گی۔ محکمہ غیر رسمی تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گے، سکول صبح سات بجے لگیں اور چھٹی دن  11 بجے ہوگی۔