27 مئی تک ڈرائیونگ لائسنس سروسز معطل

05-23-2024

(ویب ڈیسک) سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث27 مئی تک ڈرائیونگ لائسنس سروسز معطل رہیں گے۔

آج شام 05 بجے سے لے کر 27 مئی دوپہر 03 بجے تک لائسنسنگ سسٹم بند رہے گا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم پنجاب بھر میں اپ گریڈیشن کی وجہ سے بند رہے گا۔  عمارہ اطہر نے بتایا کہ اس دوران لرنر پرمٹ، رینول و فریش لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس جاری نہیں ہوسکیں گے۔ شہری 27 مئی دوپہر 03 بجے کے بعد لائسنس دفاتر تشریف لاسکیں گے۔  راستہ ایف ایم، راستہ ایپ، سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا۔ سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے پاس ای لائسنس کا ہونا ضروری اور وہ قابل قبول ہوگا، ای لائسنس رکھنے والوں کو چالان ٹکٹس جاری نہیں ہونگے۔