گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، کھپت میں کمی، گھروں میں بھی استعمال کم ہونے لگا

05-22-2024

(لاہور نیوز ) گیس کی قیمتوں مسلسل اضافے کی وجہ سے گیس کی کھپت میں کمی آئی ہے۔

سولر کی طرح گیس صارفین کا بھی متبادل ایندھن پر انحصار بڑھنے لگا، گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پنجاب اور کے پی کے صارفین نے گیس کا استعمال کم کر دیا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں مالی سال میں گیس کی کھپت میں کمی ہوئی۔ دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کے گیس کے استعمال میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے، مالی سال 2023 اور 2024ء میں پاور سیکٹر کی گیس کھپت میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے، سیمنٹ سیکٹر میں گیس کی کھپت 75 فیصد کم ہوئی ہے۔ سیمنٹ سیکٹر کو گیس کی فراہمی آخری ترجیح ہے، گیس کی کھپت میں کمی کی ایک وجہ صارفین کا متبادل ایندھن پر منتقل ہونا بھی ہے، گیس کی کھپت میں کمی کی وجہ نئے میٹرز کا نہ لگانا بھی ہے۔