بینک اکاؤنٹ کیلئے این ٹی این نمبرلازمی قرار دینے کی تجویز

05-22-2024

(لاہورنیوز) اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ بینک اکاؤنٹ کےلیے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے گاڑیوں کی خریدو فروخت ، بیش قیمت املاک کی فروخت اورغیر ملکی سفر،کلبوں کی رکنیت کیلئے بھی این ٹی این لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیمبر کا کہنا ہے کہ نان فائلرزکی آمدن کا پتہ چلانے کےلیے ایف بی آر کا الگ سے ونگ قائم کیاجائے، یہ ونگ سٹیٹ بینک کے مالیاتی نگرانی یونٹ سے مل کر کام کرے، کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے پانچ ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیاجائے۔ بجٹ تجاویز کے حوالے سے اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مزید کہنا ہے کہ پنشنروں کو دیا جانے والا استثنیٰ ختم کیا جائے، پنشنروں پربھی ٹیکس لگایا جائے، تمام سیکٹرز کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ لازمی قرارد ی جائے۔