نیب ترامیم کیس: عمران خان کی سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست
05-22-2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے معاملہ پر عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے درخواست کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے چیف جسٹس کو تحریری درخواست بھجوا دی، درخواست جیل انتظامیہ کے ذریعے بھجوائی گئی۔ عمران خان نے درخواست دستخط کرکے جیل انتظامیہ کے حوالے کر دی، سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر ہے۔