کرغزستان سے خصوصی پرواز طلبا کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی
05-22-2024
(لاہور نیوز) کرغزستان سے ایک اور خصوصی پرواز طلبا کو لے کر آج وطن واپس پہنچ گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری، 171 طلبا کو بشکیک سے پشاور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، طلبا کا ایئرپورٹ مینیجر، ڈپٹی ایئرپورٹ مینیجر، سٹیشن مینیجر پی آئی اے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سید فخر جہاں سمیت مختلف حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ریلیف ڈیپارٹمنٹ، ڈی سی پشاور، ڈائریکٹر او پی ایف اور وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ چیف پروٹوکول بھی موجود تھے، طلبا کو ان کے علاقہ لے جانے کے لئے کوسٹرز اور گاڑیاں فراہم کی گئیں۔