پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے اور ون چائنہ اُصول کی پاسداری کرتا ہے : صدر مملکت

05-22-2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا ہے اور ون چائنہ اُصول کی پاسداری اور پختہ یقین رکھتا ہے۔

پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ پر پاکستان میں چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے دونوں ممالک کے مابین عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت آسان بنانے کیلئے مزید پالیسیوں کی ضرورت ہے، پالیسیوں کا تسلسل چین کی معاشی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ترقیاتی عمل میں مزید شامل ہونے کی امید رکھتا ہے، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشرق اور چین کی طرف دیکھنے کا کہا، 11 سال قبل پاک- چین اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے گوادر بندرگاہ میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے۔