ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ
05-22-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور دیگر کے انتقال پر تعزیت کیلئے ایران روانہ ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ہے۔