سفاری زو میں بائیو ڈائیورسٹی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

05-22-2024

(لاہور نیوز) سفاری زو میں بائیو ڈائیورسٹی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

سیمینار میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی، سیمینار میں طلبا وطالبات کو اس دن کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور سفاری زو تنویر احمد نے کہا خطرے سے دوچار جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کرنی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جانوروں اور پرندوں کی زندگی خطرے میں ہے، ماحول کو بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے کی ضرورت ہے۔