ایس ایم ایز کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے: چوہدری شافع حسین

05-22-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے ایس ایم ایز کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے بورڈ آف مینجمنٹ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے ترقیاتی مسائل پر بات چیت کی گئی، وفد نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر صنعتی انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، صوبائی وزیر نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودھا کے ترقیاتی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی، انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی پالیسی لا رہے ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈز آف مینجمنٹ بھی تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا صنعتی مراکز کے بورڈز میں مخلص، بہترین اور محنتی پروفیشنلز شامل کئے جائیں گے۔