پیپلز پارٹی کبھی بھی ہتک عزت بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی: علی حیدر گیلانی
05-22-2024
(لاہور نیوز) ہتک عزت بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی راہیں جدا ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق قیادت کی واضع ہدایات پر پیپلز پارٹی کے تمام ممبرز صوبائی اسمبلی ایوان سے غیر حاضر رہے، علی حیدر گیلانی نے کہا ہتک عزت بل کے حوالے سے نہ پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کبھی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی، ہتک عزت بل کی منظوری کے روز تمام ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کا کہا تھا۔ علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا ہتک عزت بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن صوبائی اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھا، پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔