ہتک عزت قانون کو اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر پنجاب کو خط ارسال

05-22-2024

(لاہور نیوز) ہتک عزت قانون کو پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کے لئے گورنر پنجاب کو خط ارسال کر دیا گیا، خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے گورنر پنجاب کو بھجوایا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے، اس قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون معلومات تک رسائی کے شہریوں کے حق میں بڑی رکاوٹ ہے، ہتک عزت قانون کے نفاذ سے آزادی اظہار کا گلا کاٹ دیا گیا۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بل کی منظوری شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، بل کے نفاذ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنے کا خدشہ ہے، گورنر بل کو منظور کیے بغیر اسمبلی واپس بھجوائیں۔