ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
05-22-2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم گل زیب خان کو چھاپہ مار کارروائی میں شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھا۔ ملزم معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے 5 شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی غرض سے 7 لاکھ 77 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔