ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل اعلان کیا جائے گا

05-22-2024

(لاہور نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل اعلان کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کو سکواڈ کے حتمی نام بھیجنے کی 25مئی آخری تاریخ ہے۔ پاکستان کرکٹ نے تاحال ورلڈکپ کے سکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔ سلیکٹرز نے پندرہ رکنی سکواڈ کے نام فائنل کر لیے، پندرہ رکنی حتمی سکواڈ کے علاوہ تین ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون 2024 سے ہو رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور امریکہ مشترکہ طور پر آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کریں گے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو گا ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔ کپتان بابراعظم بھی اس سیریز کو ورلڈکپ کی تیاری کے لیے اہم ترین قرار دے چکے ہیں ۔ انگلینڈ اور پاکستان باہمی سیریز میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔