اے این ایف کی کارروائیاں، 98 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

05-22-2024

(دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے 9 مختلف کارروائیوں میں 98 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، یہ کارروائیاں کراچی ، اسلام آباد ایئرپورٹ، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق منشیات سمگلنگ کیخلاف بولان روڈ دشت ،قلعہ عبداللہ، قاسم آباد حیدرآباد، ایم ایم روڈ میانوالی ، روات روڈ راولپنڈی میں بھی آپریشن کیا گیا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ دج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔