وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

05-22-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے ملاقات کی جس میں لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عون چودھری نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔ ملاقات کے دوران مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں ماڈل سنٹرل پارک قائم کر کے لاہور ری ویمپنگ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر لاہور کی کوئی سڑک خراب اور گلی ٹوٹی نہیں رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور میں 100 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کی گئی ہے، لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔