لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
05-22-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بولر وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر کرکٹ آسٹریلیا کے 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، سکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لیسا اسٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کیلئے کی گئی ہے۔ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔