چودھری پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
05-21-2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
جیل حکام نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو تمام کیسوں میں رہائی ملنے پر رہا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز الہٰی کو کچھ دن پہلے اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔