عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
05-21-2024
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 2418 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1630 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے کی سطح پر آ گئی۔