پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
05-21-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ 49 ہزار 765 روپے مالیت کے 15 کروڑ 95 لاکھ 9 ہزار 646 شیئرز کا لین دین ہوا۔