مہنگائی کی دہائی کسی کام نہ آئی، پھل بھی پہنچ سے باہر
05-21-2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کی دہائی کسی کام نہ آئی، لیموں، موسمی سبزیاں اور پھل بھی پہنچ سے باہر ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں لیموں دیسی 800 ، بند گوبھی 80 ، شلجم 100 روپے فی کلو ہے، شملہ مرچ 120 ، اروی 320 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 400 ، آم سندھڑی 300 روپے فی کلو مل رہے ہیں، کیلے درجہ اول 180 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ عوام کہتے ہیں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، ایک چیز سستی ہوتی ہے تو دیگر اشیا مہنگی کر دی جاتی ہیں۔ مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔