پاکستانی 10 ماہ میں کروڑوں ڈالر کی چائے پی گئے
05-21-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی کروڑوں ڈالر کی چائے پی گئے، پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالر خرچ کر دیئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پاکستان میں پتی کی درآمد میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔