ماہرہ خان بھی یمنیٰ زیدی کی خوبصورتی کی معترف نکلیں

05-21-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے خوبرو فنکارہ یمنیٰ زیدی کے حسن و دلکشی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی کھل کر تعریف کردی۔

ڈراما ’تیرے بِن‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنے ڈرامے ’جینٹلمین‘ کے سبب چرچوں میں ہیں۔ اداکارہ کبھی ڈرامے کی پروموشن کرتی تو کبھی ڈرامے کی نشر ہونے والی اقساط سے متعلق سوشل میڈیا صارفین سے سوال کرتی نظر آرہی ہیں۔ یمنیٰ زیدی چند روز قبل گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے 'جینٹلمین' کی تشہیر کیلئے لیاری پہنچیں جہاں ڈرامے کے ہیرو ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ تھے۔ سوشل میڈیا پر اس خاص رات کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں جبکہ یمنیٰ زیدی نے بھی اپنی لُک کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں۔ اداکارہ کی اس لُک کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ شوبز ستارے بھی ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تعریفی جملے لکھتے نظر آئے۔ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرنے والوں میں پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان بھی شامل ہوگئیں اور انہوں نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ’خوبصورت، ماشاء اللہ‘ لکھا۔ ماہرہ خان کی جانب سے ملنے والی محبت کا جواب یمنیٰ زیدی نے بھی محبت سے دیا اور اداکارہ کو ری پلائے دیتے ہوئے گلابی ہارٹ ایموجی بنا دیا۔ ماہرہ خان کا یمنیٰ کی عوامی سطح پر تعریف کرنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین دونوں کیلئے ’کوئین‘ یعنی ملکہ کا لفظ استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔