مرغی کا گوشت 14 روپے مہنگا

05-21-2024

(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے, لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 14روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرغی کا گوشت 14روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  477روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 317 جبکہ پرچون ریٹ 329روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 262روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7740روپے مقرر  کیا گیا ہے۔