مسلح گروپوں میں فائرنگ، گولیاں لگنے سے راہگیر نوجوان چل بسا
05-21-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلح گروپوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران وہاں سے گزرتے ہوئے نوجوان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فرانزک کیلئے بھجوا دیئے، مرنے والے نوجوان کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ دوسری جانب مقتول نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، احسن گزر رہا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ گیا۔