پولیس نے پرویز الہٰی کو 9 مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا

05-21-2024

(لاہور نیوز) پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 9 مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا۔

آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد کے چار کیسز میں نامزد کیا گیا جبکہ راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کو عدالت سے بڑا ریلیف ہائیکورٹ میں جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی ضلع اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک، ایک کیس میں نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔