پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

05-21-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا بدھ کو شیڈول پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے،دن میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں نے ہوا میں نمی کا تناسب 92 تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث باؤلرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پچ میں نمی بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔