پشتو گلوکار گل پانڑہ کے گھر زبردستی داخل ہونے کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
05-20-2024
(ویب ڈیسک) پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کےگھر میں ایک شخص نے زبردستی گھسنےکی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق گلوکارہ گل پانڑہ کی جانب سے اس واقعے کی شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد گلوکارہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم ڈیفنس کالونی میں گلوکارہ کےگھرکے باہر بیٹھا رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نےگلوکارہ کےگھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جب کہ ملزم کو تین بار پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔