پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر پاکستانی فٹبال ٹیم کا حصہ بن گئے

05-20-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال ٹیم میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اہم کھلاڑی کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر میکائیل عبداللہ قومی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں، 18 سالہ اسٹرائیکر برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں۔میکائیل عبداللہ کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ نوجوان اسٹرائیکر رواں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے، میکائیل عبداللہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔پی ایف ایف اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کر چکا ہے، انجری کی وجہ سے پچھلا میچ مس کرنے والے آدم خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گی۔ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر  عیسیٰ سلیمان حج کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔