بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتانروہت شرما پاکستانی فاسٹ باولرز کے معترف نکلے
05-20-2024
(ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اورپاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ باولر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں روہت شرما کا کہنا تھاکہ میں نہیں جانتا کہ پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے؟میں یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر بڑے مضبوط ہیں، پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ مختلف ہوتا ہے،ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں،لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، مجھے پاکستانی فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں۔