دانتوں میں ناشتے سے پہلے برش کرنا صحت کیلئے فائدہ مند ہے یا بعد میں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

05-20-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے دانتوں سے برش کرنے کے اوقات کار سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہناشتہ کرنے سے پہلے دانت صاف کرنے چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رات کو سونے سے قبل دانت کیوں صاف کرنا ضروری ہیں؟انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے سے قبل دانت برش کرنا اس لیے ضروری ہیں کہ رات بھر کے بیکٹیریا منہ کے اندر ہوتے ہیں اور صبح اٹھنے کے ساتھ ہی دانت برش کیے بغیر کچھ کھانے کا مطلب ہے کہ ان بیکٹیریاز کو کھلایا جارہا ہے۔ محققین  کے مطابق اگر آپ صبح برش کرنے سے پہلے ناشتہ کرلیتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ 30 منٹ کے وقفے کے بعد برش کریں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند اور ڈاکٹرز نے بھی ناشتے سے پہلے برش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔